اٹک،لیاقت عمر کی رہائشگاہ پر 14دسمبر کو سیرة النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوگی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:44

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سینیئر صحافی اور صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک لیاقت عمر کی رہائشگاہ پر 14دسمبر بروز جمعہ کو ایک نورانی محفل کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس با برکت محفل میں سیرة النبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں مقالوں اور نعت خوانی سے سرورِ دو عالم ﷺ کے حضور گل ہائے عقیدت نچھاور کیے جائیں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں