چیئرمین بلدیہ حضرو شہر کے مسائل حل کر رہے ہیں ،مولانا مسعودضیاء

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:53

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) مولانا مسعودضیاء نے کہا ہے کہ چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان شہر کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان کی کوشش سے شہر میں صفائی کے نظام میں بہتری آئی جسکی وجہ سے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان سہی معنوں میں حضرو کے شہریوں کی خدمت کر رہے ہیں ان کے دو ماہ کے اقتدار میں شہر میں نمایاں تبدیلیاں آئیں فنڈ نہ ہونے کے با وجود بھی نزاکت خان شہریوں کے مسائل حل کر رہے ہیں شہری بھی مسائل حل کرنے کیلئے چیئرمین بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں