اٹک ،کامیاب اننگز کھیلنے کے لئے کپتان میجر طاہر جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کریں،حاجی محمد اکرم خان

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان نے کہا ہے کہ کامیاب اننگز کھیلنے کے لئے کپتان میجر طاہر جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان اور میجر لورز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میجر طاہر صادق جیسے تجربہ کار منجھے ہوئے سیاستدان کو کابینہ میں شامل کرکے اپنی کارکردگی میں اضافہ کریں رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے ہر دور میں اپنی سیاست کا لوہا منوایا ہے مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت ہونے کے باوجود میجرطاہرصادق نے اپنی سیاسی بصیرت کی بنا ء پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اپنے نام کی اور ان کی صاحبزادی ایمان طاہر بھاری اکثریت سے چیئرپرسن منتخب ہوئی عام انتخابات میں انہوں نے بیک وقت ایک ضلع سے قومی اسمبلی کی دو اورپنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کرکے ملک گیر ریکارڈ قائم کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان ضلع اٹک سے بیک وقت تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے میجر طاہر جیسے بے لوث لیڈر کو کابینہ میں شامل کرکے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے اٹک کے عوام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں عام انتخابات میں اٹک کے عوام نے میجر طاہر صادق کے ساتھ امیدیں وابستہ کر کے بلے کے نشان پر ووٹ دیا تاہم قیادت نے میجر طاہر صادق کو سائیڈ لائن کرکے اٹک کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر میجر طاہر صادق کو وفاقی کابینہ میں اہم وزارت دی جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے نہ صرف اٹک بلکہ پاکستان بھر کے عوام استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی میں نہ تجربہ کار اور نااہل مشیروں اور وزیروں کا بڑا ہاتھ ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں