اٹک ، مشترکہ سرچ آپریشنز کے دوران 95 گھروں کی چیکنگ

240 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق، 2 مشکوک افراد گرفتار

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) حساس اداروں کی زیر نگرانی تھانہ صدر اٹک کی حدود میں پولیس کے ساتھ مل کر فقیر آباد اور لارنس پور کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ دوسرا آپریشن تھانہ حضرو کی حدود ڈھوک گڑھ اور ڈھوک مغلاں میں کیا گیا آپریشن کے دوران 95 گھروں کو چیک کیاگیا 240 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی 2 مشکوک افراد گرفتار کیا گیا آپریشن کے دوران 30 بورپسٹل معہ 5 گولیاں ، 22 بور رپیٹر معہ 9 گولیاں اور ایک ایس ایم جی معہ 5 گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں