اٹک ،رسول اکرم ؐ کی سیرت درحقیقت اللہ رب العزت کے پاک کلام قرآن کریم کی سب سے عمدہ اور اعلیٰ ترین تشریح ہے، اقبال خان

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) رسول اکرم ؐ کی سیرت درحقیقت اللہ رب العزت کے پاک کلام قرآن کریم کی سب سے عمدہ اور اعلیٰ ترین تشریح ہے اور آپ ؐ کی حیات مبارکہ میں معاشرے کی تمام ضروریات اور انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنما اصول موجود ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان نے ربیع الاول کے حوالہ سے جماعت اسلامی مرزا گاوں کے زیر انتظام سابق امیدوار جنرل کونسلر مرزا لیاقت عمر کی رہائش گاہ پر عظیم الشان سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری فضل مجید نے حاصل کی اور ہدیہ نعت کیو ٹی وی کے مشہور ثناء خواں سعید الرحمان نے پیش کی تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مولانا عمر وقاص نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کانفرنس کے ذریعے ہم امت مسلمہ خصوصاً نوجوان نسل کو دین اسلام اور خاتم النبین ؐ کی سیرت مطہرہ اپنانے کی دعوت دیتے ہیں ہمارے دین اسلام کی بنیاد تعلیم ہے اور تعلیم معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت بھی ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے زیور تعلیم سے آراستہ کریں خصوصاً ان کو دینی تعلیم اور عمدہ تربیت فراہم کریں مقررین نے حکومت اور حکومت میں شامل ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ عصر حاضر کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ کے لیے نظام تعلیم اور نصاب تشکیل دیں تمام طبقات کے لئے یکساں نظام تعلیم اور اس میں عصری ومذہبی ضروریات کو مدنظر رکھنا اسلامی ممالک کے لیے نہایت ہی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرے اورعلاقائی صحافیوں کو نظرانداز کرنے کی روش ترک کرے ان خیالات کا اظہار ضلعی اٹک (آن لائن)سینئر نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان اٹک ڈاکٹر سید اسد بخاری نے جنڈ ، حضرو اور کامرہ کینٹ کا دورہ کرنے کے بعد منصب ہال اٹک پریس کلب ( رجسٹرڈ ) میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید قمرالدین ، حاجی محمد فیضیاب خان ، محمد انور مرزا ، محمد نواز خان ، نذیر احمد اعوان ، اقبال خٹک ، عدیل افضل خان ، ملک سعادت ، مدثر عزیز ، حاجی محمد رفیق قادری ، وقار علی اعظم ، لالہ محمد صدیق ، سید فاروق بخاری ، حافظ عبدالحمید خان ، جاوید کشمیری ، سعید آفریدی ، لیاقت عمر ، صوفی فیصل بٹ ، حافظ نصرت علی خان ، ملک فرحت علی خان ، محمد احمد بٹ ، شیخ بابر قیوم ، شہزاد انجم بٹ ، رانا غلام صفدر ، عمران سیفی ، رانا امجد علی ، ممتاز خان ، محمد احسن بٹ ، ندیم حیدر ، حر عباس ، محمد سعید ، شیخ مسعود احمد ، آفتاب احمد قریشی ، طارق محمود ، ڈاکٹر لیاقت منیر قادری ، احمد نواز ملک ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، الحاج پرویز خان ، ملک مظہر حسین اظہر ، کامران حیدر ، سردار محمد فاروق خان ، صفدر قریشی ، سیدانعام کاظمی ، ہشام خان اعوان ، ملک اعظم خان ، حاجی سلیم خان ، طاہر نقاش ، ملک عطاء محمد خان اعوان ، ڈاکٹر سعید خٹک ، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک ، طارق ککو ، وقاص صدیق ، راضی خان ، عبدالجبار تبسم ، ارشاد علی اور دیگر صحافی بھی موجود تھے انہوں نے کہا علاقائی صحافی آریوجے پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوں تاکہ مل جل کر علاقائی صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جاسکے آریوجے ہر فورم پر علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرے گی ضلع اٹک میں آریوجے نائب صدر پنجاب ندیم رضا خان کی قیادت میں علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے اور آئندہ بھی وہ مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کی واحد ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل حل کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں