ننھے بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کے مستقبل کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر دیا،شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ

پیر 17 دسمبر 2018 21:06

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی شہادت نے دہشت گردوں کو بے نقاب کر دیا ہے، بڑے بڑے شہداء کی قربانیاں ایک جانب لیکن ان ننھے بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک اور قوم کے مستقبل کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محفوظ بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان اور سینیئر نائب صدرپاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں کچہری چوک میں شمعیں جلانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ملک اسرار ایڈووکیٹ، چیئرپرسن سیو دی یوتھ پاکستان شیریں اسلم، عبداللہ ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء اور صحافی برادری کے ساتھ ساتھ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں