حکومت پنجاب کی جانب سے چار نئی ایمبولینسیں محکمہ صحت اٹک کے حوالے کر دی گئیں

پیر 14 جنوری 2019 22:59

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے حکومت پنجاب کی جانب سے مریضوں کو ہنگامی حالات میں ہسپتال منتقل کر نے کے لیے چار نئی ایمبولینسیں محکمہ صحت اٹک کے حوالے کیں۔اس موقع پر باقاعدہ تقریب سی ای او ہیلتھ اٹک کے دفتر میںمنعقد ہوئی ۔جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر آصف نیازی اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سے پہلے نو ایمبولینسیں بنیادی صحت مراکز کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئیں ہیں اور موجودہ چار ایمبولینسیں بھی بنیادی صحت مراکز کو دے دی جائیں گی ،جن میںاحمدال ،میاں والہ،کھنڈہ اور جھمٹ شامل ہیں۔یہ ایمبولینسیں مریضوں کو ہنگامی حالات میں فوری طور پر متعلقہ ٹی ایچ کیو یا اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک شفٹ کر یں گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا۔یہ سہولت حاصل کر نے کے لیی1034 ہیلپ لائن پر کا ل کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں