پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے،ڈی پی او اٹک

منگل 15 جنوری 2019 17:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عہد کا رکھا ہے انہوں نے یہ بات صوبائی سطح پر وارداتوں میں ملوث شفقت خان عرف شتی گینگ کے ملزمان کی حراست کے بعد اپنے آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او جنڈ سید اعجاز حسین شاہ ، ایس ایچ او ایس آئی مظہر الاسلام ، ایس آئی احمد نواز ، اے ایس آئی ممریز خان بھی موجود تھے ڈی پی او اٹک نے شفقت عرف شتی گینگ سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شفقت خان عر ف شتی ، محمد جبران ، محمد سعید ، افسر خان اور سردار خان میں سے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سردار خان کے پی کے میں روح پوش ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان نے اپنے ہی ساتھی زبیر عرف زبیری جو ان کے ساتھ وارداتوں میں ملوث تھا لوٹ مار کا زیادہ حصہ مانگنے پر چھریوں کے وار کر کے اس کی گردن تن سے جدا کر دی تھی اس اندھے قتل کا سراغ پولیس کی دنوں رات کی محنت اور کوششوں پر منحصر تھا ایس ڈی پی او جنڈ سید اعجاز شاہ کی بنائی گئی ٹیم نے دو ہفتے کے اندر اندر اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر 5ملزمان میں سے 4افراد کو حراست میں لے لیا ان تمام ملزمان کا تعلق اٹک کی تحصیل جنڈ سے ہے ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ یہ گینگ چوری اور منشیات فروشی جیسی وارداتوں میں بھی ملوث تھا اس گینگ سے 5موٹر سائیکل بھی بر آمد کیے جو انہوں نے مختلف جگہوں سے چوری کیے تھے ڈی پی حسن اسد علوی نے اس گینگ کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او جنڈ اعجاز شاہ اور دیگر ملازمین کی تعریف کی اور انہیں انعام سے نوازنے کا اعلان بھی کیا صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل اٹک کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں بھی ہم نے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے اور منشیات فروش اور منشیات پینے والے افراد کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے پولیس ویلفئیر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں نے پولیس شہدا کے بچوں اور حاضر سروس پولیس افسران و اہلکاران کی فیس میں خاطر خواہ کمی کی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے . اٹک 15جنوری اے پی پی ۔

(جاری ہے)

اٹک شہر سے ملحقہ کالونیوں میں گھریلو گیس کی بندش ، ہزاروں افراد متاثر محکمہ سوئی گیس اٹک خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے جبکہ سیاسی نو منتخب نمائندے بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے پیپلز کالونی ، دارلسلام کالونی ، مہر پورہ شرقی ، غربی ، فاروق اعظم کالونی میں الصبح گیس کی بندش ہوتی ہے اور سارا سارا دن گیس کے چولہوں میں پریشر نہ ہونے کے برابرہوتا ہے جس سے دفتر اور سکول جانے والے طالب علم دیگر افراد متاثر ہو رہے ہیں گیس پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ صارفین اور سکول کے طلباء کو بغیر ناشتے ہی دفتر اور سکول جانا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے حکام اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں گیس کے پریشر کو بڑھایا جائے تا کہ عوام کو میسر سہولت سے استفادہ حاصل ہو عوامی حلقوں نے نو منتخب سیاسی امیدواروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوام کی ان مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں