وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامزن ہے،مشیر ماحولیات

منگل 15 جنوری 2019 22:14

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامزن ہے، سر سبز پاکستان کا خواب جلد پورا کرینگے سابقہ حکومتوں کے گند کو موجودہ حکومت صاف کر رہی ہے اگر سابقہ حکومتوں نے ملک وقوم کی صحیح طرح خدمت کی ہوتی او رملک وقوم کے مفاد کا سوچتے تو آج ملک اتنی دلدل میں نہ ہوتا عمران خان صحیح معنوں میں ملک میں تبدیلی لا کر عوام کا ایک خوشحال پاکستان کا تحفہ دینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ ضلع اٹک کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے اٹک کے عوام نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے ان کے اعتماد اور ساتھ کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے حلقہ کے عوام کا خادم ہوں انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں ماحولیات کی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے ملک کو ماحولیات کے حوالے سے پہنچے والے نقصانات سے بچا سکے گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں