اٹک،چیک باؤنس ہونے پر دو الگ الگ مقدمات درج

منگل 15 جنوری 2019 22:53

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) چیک باؤنس ہونے پر دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئی․ تفصیلات کے مطابق اعجاز حسین شاہ ولد سید صابر حسین شاہ ساکن محلہ محمد نگر اٹک کینٹ تحصیل و ضلع اٹک نے سید حبدار حسین شاہ ولد سید عابد حسین شاہ ساکن دھمریال وارڈ نمبر 8کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے خلاف تحریری درخواست دی ہے کہ اس نے ایک گاڑی خریدی جس پر اس نے حبدار شاہ کو کو مبلغ چار لاکھ روپے نقد دے دیے۔

معاہدہ فروختگی گاڑی بوجہ قانونی سقم ختم ہو گیا اور حبدار شاہ کے ذمہ مبلغ۔/ 4لاکھ30ہزار روپے باقی رہ گئے جس رقم کی واپسی کے لیے اس نے مجھے دو عدد چیک مالیتی بالترتیب دو لاکھ روپے اور دولاکھ تیس ہزار روپے ازاں حبیب بنک کھیوڑہ تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم دے دیے جو رقم مذکورہ بالا در اکاؤنٹ مسول علیہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں چیک ڈس آنر کر دیے گئے اسی طرح محمد اعجاز ولد محمد اکبر ساکن محلہ مسجد میر غلام عباس، شکردرہ تحصیل و ضلع اٹک نے ہارون اعجاز ولد عبدالقیوم ساکن نیو ٹاؤن اٹک شہر تحصیل وضلع اٹک کے خلاف تحریری درخواست دی کہ ہارون اعجاز مکان خریدنے کے لے رقم مبلغ 7 لاکھ روپے بطورلی اور ہارون اعجاز نے سائل کو مبلغ 7 لاکھ روپے کا چیک الائیڈ بنک سٹی اٹک دے دیا۔

(جاری ہے)

جب اس نے چیک کو برائے رقم پیش کیا تو رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر سلپ لگ گئی۔بذریعہ جرگہ مذکورہ نے مزید 8 ماہ کا وقت مانگ لیا۔ جس پر میں نے مزید 8 ماہ کا وقت دے دیا جب میں نے چیک دوبارہ پیش کیا تو رقم نہ ہونے کی وجہ سے متذکرہ بنک نے ڈس آنر سلپ لگا دی۔ تحریری درخواستوں پر ایس آئی احتشام الحق تھانہ سٹی اٹک نے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں