اٹک پولیس نے 10 ملزمان پکڑ کر جوئے کی بازی الٹ دی ،مقدمات درج

منگل 15 جنوری 2019 22:53

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) اٹک پولیس نے 10 ملزمان پکڑ کر جوئے کی بازی الٹ دی مقدمات درج کر لئے گئے،بازی میں داؤ پر لگی رقم قبضے میں لے لی گئی․ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات برخلاف انسداد جرائم کے سلسلہ میں اٹک پولیس سے تھانہ انجراء میں تعینات اے ایس آئی کریم نواز تھانہ انجراء نے مخبر کی اطلاع پر ڈھوک چشمی لکڑ مار میں معہ ریڈنگ پارٹی ریڈ کیا تو 8 اشخاص قمار بازی میں مصروف پائے جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ پڑے جن میں سے 6 کس اشخاص کو موقع پر قابو کر کے داؤ پر لگی رقم 1لاکھ3ہزار750 روپے اور کار XLI، موبائل فونز 8 عدد معہ موٹر سائیکل مالیتی 14لاکھ28ہزار750 روپے بھی قبضہ میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ موقع سے 2 اشخاص بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے اسی طرح ایس آئی افتخار احمد تھانہ انجراء نے محمد مزمل ولد صدر خان سکنہ نندرک آباد جنڈ جو کا رنمبری D8272 پر سوار تھا کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ اے ایس آئی محمد سجاد تھانہ سٹی حسن ابدال نے دوران گشت و پڑتال مشکوک شخص مسمی زبیر ولد اول بہادر سکنہ باجوڑ ایجنسی سے 1260 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب اے ایس آئی سجاد احمد تھانہ سٹی اٹک نے دوران ناکہ بندی بشارت ولد محمد شریف قوم شیخ سکنہ محلہ نور سے 2 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی ان کاروائیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں