اٹک، غذائیت میں کمی کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد

بدھ 16 جنوری 2019 23:36

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے حوالے سے مقامی این جی او آگاہی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا جس میں غذائیت میں کمی کے حوالے سے طالبات کو آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے این جی او انچارج مہر گل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی اکثریت غذائی کمی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے نوزائدہ بچوں میں بھی غذائی قلت کے اثرات منتقل ہو جاتے ہیں۔ سیمینار میں غذائی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے طالبات کی رہنمائی کی گئی۔ اس سلسلے میں 23جنوری کو حبیب ریسٹورنٹ میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں عوام الناس کو اس سلسلے میں آگہی مہیا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں