اٹک ،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

بدھ 16 جنوری 2019 23:36

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں․ 12سو گرام چرس برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس آئی سید حضور شاہ انچارج چوکی فقیر آباد معہ ملازمین کے دوران گشت وپڑتال بدرویہ گان جھلا خان چوک موجود تھے کہ ایک مشکوک شخص عمران ولد محبوب ساکن محلہ پیر مسکین شاہ مرزا تحصیل و ضلع اٹک سے دوران تلاشی چرس وزنی12سوگرام برآمد ہوئی۔جس پر مسمی عمران کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں