فتح جنگ کے آٹھ دیہات کو سوئی گیس فراہمی کی منظوری

جمعرات 17 جنوری 2019 23:00

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور،حاجی اشتیاق احمد خان اورسردار ممتاز حسین ماجھیا کی کاوشوں سے تحصیل فتح جنگ کے آٹھ دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری،ان منصوبوں کو افتتاح جلد ہی وفاقی وزیر پٹرولیم حاجی غلام سرور خان کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائر ڈمحمد انور ،پی ٹی آئی رہنمائوں سردار ممتاز حسین ماجھیا اور حاجی اشتیاق احمد خان رتوال کی کاوشوں سے علاقے کے آٹھ دیہاتوں کو سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے ان دیہاتوں میں رتوال ،ماجھیا ،دھڑی ،ڈھوک مقامی ،ڈھوک بہادر،ڈھوک سخی ،ڈھوک دائود اور بھال سیداں شامل ہیں اس میگا پراجیکٹس پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی۔

سردار ممتاز حسین ماجھیا اور حاجی اشتیاق احمد خان رتوال نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے تین بڑے دیہات کو سوئی گیس فراہمی کے کام ادہورے تھے جنہیں مکمل کیا جائے گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں