فتح جنگ، مذبحہ خانہ میں ناکافی سہولیات،کھلے آسمان تلے جانور ہونے کے باعث متعدد جانور بیمار،ایک ہلاک

جمعرات 17 جنوری 2019 23:00

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مذبحہ خانہ میں ناکافی سہولیات،کھلے آسمان تلے جانور ہونے کے باعث متعدد جانور بیمار،ایک ہلاک ہو گیا۔ قصاب کو ہزاروں روپے کا نقصان،جمعیت القریش کا شدید احتجاج۔مذبحہ خانہ میں سہولیات نہ ہونے سے سخت پریشا ن ہیں۔ انتظامیہ سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف ہڑتال کرینگے بیف اینڈ مٹن یونین کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ مذبحہ خانہ میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے قصاب برادری سخت پریشانی اور اضطراب کا شکار ہے مذبحہ خانہ میں محفوظ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز منیر نامی قصاب کی 70ہزار روپے مالیت کی گائے ہلاک ہو گئی، جمعیت القریش کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذبحہ خانہ میں شدید سردی میں کھلے آسمان تلے جانور باندھنے کی وجہ سے جانور بیمار اور ہلاک ہونے ہو رہے ہیں مذبحہ خانے میں روشنی کا بندوبست ہے نہ ہی صفائی ستھرائی کا انتظام نہ تو جانور باندھنے کیلئے محفوظ جگہ ہے جانور ذبح کرنے اورباندھنے کیلئے جگہ انتہائی کم ہے کھلے شیڈ تلے شدید ٹھنڈ ے موسم میں جانور ذبح کرنا انتہائی مشکل ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں