فوجی سیمنٹ کمپنی جھنگ کی کی طرف سے تین روزہ آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 23:19

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایم ڈی فوجی سیمنٹ کمپنی جھنگ لیفٹیننٹ جنرل(ر) احسن محمود (ستارہ امتیاز ملٹری) کی ہدایات پر فوجی سیمنٹ کمپنی جھنگ کی انتظامیہ کی طرف سے تین روزہ آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹرز اور کمپیوٹرائزڈ جدید مشینری سے آراستہ کیمپ میں آنکھوں سے متعلق ہر قسم کے امراض کے علاج کی سہولیات ، اعلیٰ کوالٹی کی ادویات اور چشموں کی مفت فراہمی اور آپریشن کی صورت میں موقع پر ہی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آپریشن تھیٹر کی سہولیات میسر ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فوجی سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی طرف سے علاقہ نلہ کے عوام کے لیے آج سے گاڑیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو کہ صبح 9 بجے بیک وقت علاقے کے مرکزی ٹائون باہتر اور جھنگ کے تربیٹھی چوک سے راستے میں آنے والے تمام مریضوں کو چیک اپ کے لیے لے جانے اور واپس لانے کی مفت سہولیات فراہم کریں گی۔ کمیپ صبح 9 بجے سے بغیر وقفہ کیے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گاالبتہ کمیپ میں پہنچنے والے تمام مریضوں کو مکمل چیک اپ کے بعد ہی کیمپ کا اختتام ہو گا، تین روزہ آئی کیمپ ہفتے والے دِن تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں