فاروق آباد نہر کے قریب کیری ڈبہ دھند کے باعث بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق

جمعرات 17 جنوری 2019 23:55

ٓصفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) لاہوراسلام آباد موٹر وے پر فاروق آباد نہر کے قریب کیری ڈبہ دھند کے باعث بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر بد قسمت کیری ڈبہ اسلام آباد کی طرف جا رہا تھا کہ فاروق آباد نہر کے قریب دھند کے باعث سامنے سے آنے والی بس کو نہ دیکھ سکا اوربس سے ٹکرا گیا جس سے کیری ڈبہ میں سوار 2 افراد ایوب اور شمیم بی بی جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص امجد شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو122 1 شیخوپورہ نے زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعدہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں