اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال سے پولیومہم کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 21 جنوری 2019 14:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال سے پولیومہم کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے، افتتاح کے موقع پر ڈی سی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ مہم 21 جنوری سے 25 جنوری تک جار ی رہے گی۔جس میں 2,88,551 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے۔

انہیں بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ پولیو مہم میں903 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںگی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںگی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں