ڈپٹی کمشنر اٹک کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ گھیب اور جنڈ کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 21 جنوری 2019 14:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ گھیب اور جنڈ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ ایم ایس نے انہیں ہسپتالوں کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ ہسپتالوںمیں زیادہ سے زیادہ مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن مریضوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔ڈی سی اٹک نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں سوالات کیے ۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں