اٹک،راولپنڈی کے رہائشی تنویر مسیح نے اسلام قبول کر لیا

جمعہ 8 فروری 2019 23:21

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء)راولپنڈی کے رہائشی تنویر مسیح نے حسن ابدال سے ملحقہ دربار عالیہ خودہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید کرامت حسین شاہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا ہے نیا نام غلام رسول رکھا گیا تفصیلا ت کے مطابق کھنہ پل راولپنڈی الشرکت اینڈ کو میں تنویر بطور الیکٹریشن کام کرتا ہے اس کے دل میں اسلام قبول کرنے کی خواہش پیدا ہوئی وہ اپنے دوست کے ساتھ سجادہ نشین دربار عالیہ خودہ شریف پیر سید کرامت حسین شاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے وہاں پر اسلام سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بعد پیر کرامت حسین شاہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا اس موقع پر وہاں مدیرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی تنویر مسیح کا اسلامی نام غلام رسول رکھا گیا لوگوں نے غلام رسول کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی غلام رسول نے کہا کہ میں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے میری کوشش ہے کہ میں اپنی فیملی کے دیگر افراد کو بھی اسلام کی دعوت دوں اور انہیں بھی کلمہ شریف پڑھا کر اسلام کی دولت سے مالا مال کروں پیر کرامت حسین شاہ نے تمام مدیرین اور عالم اسلام کے لیے دعا کی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں