حکومت مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیا دہ سہولیا ت کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،سید ذوالفقار بخاری

ہفتہ 23 فروری 2019 21:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیا دہ سہولیا ت مہیا کر نے کے لیے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔

اجلاس میں ایم پی اے سیدیاور عباس بخاری ،فوکل پرسن سید خاور عباس بخاری ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی ،ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) شاہد عمران مارتھ اور ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شر کت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی اور معاشرتی معاملات اور مسائل کا پورا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے ہر فورم پر کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔اس کے علاوہ تمام سرکاری محکمے سادگی کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ملکی معیشت میں استحکام آسکے۔ معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز اور اور ہیومن ریسورز ڈیویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو تعمیری سر گر میوں کی طرف مائل کر رہی ہے تاکہ وہ پاکستان کے کار آمد شہری بنیں۔

اس ضمن میں ضروری ہے کہ ضلع بھر کے سٹیک ہولڈرز اپنا بھر پو ر کردار ادا کر یں۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بات کر تے ہوئے سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہاکہ ایسا آپریشن بلا تفریق و امتیاز کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ بھرتی جائے۔ممبر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ ضلع اٹک کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہر شعبے میں کا م جاری ہے جن میں صحت ،تعلیم،کھیل اور زندگی کے دیگر شعبے شامل ہیں ۔ممبر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ محکمہ صحت نے ضلع اٹک کوپائلٹ پر اجیکٹ کے طور پر ماڈل ضلعوں میں شمار کیاہے جہاں تمام ہسپتالوںمیں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی۔زچہ و بچہ کے لیے دو سو بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کھیلوں کے دو نئے کمپلیکس قائم کیے جارہے ہیں۔ اٹک شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر کر نے کے دو نئے داخلی اور خارجی راستوں پر جلد کا م شروع کیا جائے گا۔ نئے تعلیمی ادارے تعمیر اور اپ گر یڈ کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس ضمن میں محکمہ ہائی وے ،صحت ،تعلیم ،اور سپورٹس کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے معاون خصوصی کو ضلع اٹک میں جاری سرکاری اور دیگر امور کے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیا ت مہیا کر یں اور اس سلسلے میں ان کی کار کر دگی کو مانیٹر بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہ ضلع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی کام کیا جا رہا ہے ۔حا ل ہی میں ضلع اٹک کو تعلیمی کار کر دگی کے لحاظ سے صوبہ بھر کے پانچ بہترین ضلعوں میں شمار کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت کا سامنا نہیں ہے اور اسی وجہ سے انتظامی امور بطر یق احسن نمٹائے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے بھی معاون خصوصی کو ضلع میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں جرائم کو سختی سے کنٹرول کیا گیا ،جس کی وجہ سے ضلع پر امن ہے۔

اس کے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جارہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک یونٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ضلع پولیس نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز اور اور ہیومن ریسورز ڈیویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکر دگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلع بھر کے سرکاری ادار ے بھر پور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر یں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں