اٹک: ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس

ہمیں موجودہ موسم میں ڈینگی کے خطرے سے آگاہ رہتے ہوئے اس کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک

پیر 11 مارچ 2019 21:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2019ء) ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک شاہد عمران مارتھ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پرشاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ہمیں موجودہ موسم میں ڈینگی کے خطرے سے آگاہ رہتے ہوئے اس کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ ہم اس سے مستقل طور پر محفوظ رہ سکیں اس جان لیوا موذی مرض نے اس سے قبل بھی ملک کے بہت سے علاقو ں میں جانی نقصان کیا ہے اس لئے ہمیں اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے عوام الناس کی آگاہی کیلئے تمام تر ذرائع کو استعمال کیا جائے انہو ںنے تمام متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے تدارک کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور محکمہ صحت کو اس بارے میں ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا وبائی امراض کو صرف عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو اس بارے میں مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس متعلق حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سے بچائو کے متعلق تمام اپنی تیاریاں بھرپور رکھیں اور مانیٹرنگ کی ذریعے تمام علاقوں میں جہاں کہیں بھی پانی کھڑا ہے وہاں سے اس کی نکاسی کریں او ر شہریوں کو بھی اس بارے میں بتائیں کہ وہ جہاں کہیں بھی اپنے علاقوں میں پانی کے گھڑوں وغیرہ کو دیکھیں فوری طور پر وہاں سے نکاسی کا اہتمام کریں اور متعلقہ محکموں کو فوری آگاہ کریں عوام خود اور اپنے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچانے کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں اس معتدل موسم میں پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر کی صورت میں مچھر مار لوشن کا استعمال کریں شام کے اوقات میں خصوصی طور پر احتیاط کی جائے جہاں مچھروں کا خطرہ وہاں سے دور رہیں اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف اور خشک رکھیں گھروں میں موجود گملوں اور دیگر ایسی اشیاء جہاں پانی کھڑا ہونے کا احتمال ہو ان کو فوری خشک کریں انہو ںنے اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو اپنے فرائض دیانداری اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں