اٹک ،گا ئوں اڑانگ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

اطلاع ملنے پر امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا

جمعہ 22 مارچ 2019 20:49

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) گا ئوں اڑانگ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹک کی یونین کونسل بولیانوال کے گاں اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جب کہ 6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ، اس کے دو بیٹے جن میں 8 سالہ عمر نواز اور 6 سالہ لطیف علی جب کہ 2 سالہ حنا، 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں