اٹک ، ڈی سی آفس میںآمدہ پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2019 18:06

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) آمدہ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)اٹک چوہدری عبدالماجد نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اسداسماعیل اورضلع بھر کے ڈی ڈی ایچ اوز نے شر کت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ پولیو مہم 22 اپریل سی26 اپریل تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

جس میں پانچ سال سے کم عمر 2,91,146 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو مہم میں محکمہ صحت کی 933 ٹیمیں حصہ لیں گی جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی خصوصی پولیو ٹیمیں موجود ہوں گی۔پولیو ٹیموں کو پولیو مہم کے دوران خصوصی سیکورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)اٹک چوہدری عبدالماجد نے ضلع اٹک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آمدہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کر یں تاکہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں