اٹک،رمضان بازاروں کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2019 18:06

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) رمضان بازاروں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک شاہد عمران مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)اٹک چوہدری عبدالماجد ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں اس سال چھے رمضان بازار لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں تمام انتظامات کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کی روشنی میں حتمی شکل دی جارہی ہے۔ان رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں گی اور تمام بازاروں کی موثر نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں رمضان بازاروں کی عوامی نقطہء نگاہ سے کامیابی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں