وزیر اعظم عمران خان ملکی مسائل کے حل، تعمیر وترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ملک امین اسلم

جمعرات 18 اپریل 2019 21:04

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے ملنے والے مسائل راتوں رات حل نہیں ہو سکتے دونوں بڑی جماعتوں نے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ملک پر قرضے تحریک انصاف کے حکومت کے نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے لیے گئے ہیں عمران خان ملک وقوم کا درد دل میں رکھتے ہیں ان کو ناکام قرار دینے والے اگر اتنے ہی کامیاب ہوتے تو آج ملک قرضوں میں جگڑا ہوا نہ ہوتا تمام مسائل سابقہ حکومتوں کے پیدا کردہ ہیں عمران خان حکومت ایک چیلنج کے طور پر کر رہے ہیں جلد پاکستان بحرانوں سے نکل آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے چھچھ سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی مسائل کے حل اور تعمیر وترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں بہت جلد ملک وقوم کو موجودہ تمام مسائل سے نکال لیں گے عمران خان ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں ہر طرف خوشحالی کا دور دورا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 55کے عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں جس پر خصوصی توجہ دے کر حل کر رہے ہیں ہمیں جب بھی اقتدار کا موقع ملا ہم نے حلقہ کے عوام کو ایسے منصوبے دئیے ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا انہوںنے کہا کہ عوام نے الیکشن کے دوران جو اعتمادوزیر اعظم پاکستان عمران خان پر کیا ہے وہ نا قابل فراموش ہے اس اعتما دکو بحال رکھتے ہوئے عمران خان ملک وقوم کی کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں