اٹک، ڈکیتی کی سنگین واردات میں ملوث چھ رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 22:39

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ سکندر گوندل ،ڈی ایس پی، سی آئی اے اٹک راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد منیر کی کامیاب کاروائی ،ڈکیتی کی سنگین واردات میں ملوث چھ رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا ایک مزدا ٹرک چھ عدد بیل مالیت 5لاکھ روپے اور4عدد پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسمی محمد آصف ولد نور محمد قوم اعوان سکنہ ڈھوک مصاحب تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال نے درخواست دی کہ مورخہ17-02-2019کو بھکر منڈی سے 17جانور مالیتی11لاکھ روپے خرید کر کے مزدا T-3500نمبری LES-9765میں لوڈ کر کے فیکٹری کیلئے لا رہے تھے کہ فتح جنگ کے قریب ایک مزدا نے ہماری گاڑی کو روکا اور اسلحہ کے زور پر ہمارے مزدا ڈرائیور حبیب اللہ سے 11ہزار روپے ،مجھ سے 25ہزار روپے اور موبائل فون سام سنگ ،حبیب اللہ سے موبائل نوکیا اور گاڑی مالک مدا حسین سے کیو موبائل جبکہ گاڑی مالک کے بیٹے محمد نصیر سے سام سنگ موبائل چھین لیے اور اپنی نامعلوم مزدا گاڑی میں ہمیں ڈال لیااور تقریباًً رات کو ہمیں3/4گھنٹوں تک گھماتے رہے اور صبح تقریباًً ساڑھی4بجے چکری انٹر چینج کے علاقے ڈھڈمبر کے جنگل میں ہم چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور ہماری گاڑی جانوروں سمیت لوٹ کر فرار ہو گئے ،صبح اذانوں کے وقت ہم اپنے طور پر کوشش کر کے رسیاں کھول سکے ،ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر ایک تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ سکندر گوندل ،ڈی ایس پی، سی آئی اے اٹک راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد منیر ،انچارج آئی ٹی جہانزیب خان ،اے ایس آئی مدثر اور دیگر پر مشتمل تشکیل دی جس نے جدید سائنٹیفک طریقوں سے مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ ہذا میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے ملزمان ظاہر شاہ ،سفارش خان ،فضل الرحمان ،تصور اقبال ،محمد اعجاز اور محمد یعقوب کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں ابھی تک کی تفتیش میں متذکرہ بالا ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک عدد مزدا ٹرک اور مسروقہ مویشی بیل 6عدد مالیتی5لاکھ روپے اور4عدد پسٹل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ،اس دوران ڈکیتی کے ارتکاب کی نیت سے بھاگنے والے شخص شیر زمان کو بھی مقدمہ متذکرہ میں حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اٹک پولیس ان کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ،آخر میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ کے تعاون سے بھی جرائم میں کمی واقع ہو سکتی ہے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں تا کہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں