اٹک، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

منگل 23 اپریل 2019 17:50

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقدہوا،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کی، اجلاس میں متعلقہ افسران اور ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی نے شر کت کی، اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں طے پایا کہ چاول سپر کرنل پرانا 125 روپے فی کلو، چاول سپر کرنل نیا 115روپے ،چینی ہول سیل پر تین روپے،دال چنا موٹی115روپے ،دال چنا باریک105روپے ،دال مسور موٹی 85روپے،دال مسور باریک90روپے،دال ماش120روپے،دال مونگ115روپے،سفید چنا باریک105روپے،سفید چنا موٹا125روپے،بیسن120 روپے،لال مرچ 320روپے فی کلو فروخت ہو گی،ڈی سی اٹک نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیںکہ وہ مقرر کردہ قیمتوں کا اطلاق یقینی بنائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ رریلیف دیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں