حضرو کے نواحی علاقے رنگو میں اٹھارہ سالہ نوجوان نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل

منگل 23 اپریل 2019 23:31

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) حضرو کے نواحی علاقے رنگو میں اٹھارہ سالہ نوجوان نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیض الرحمان ولد عبد الرحمان ساکن رنگو نے تھانہ رنگو میں بیان دیا کہ انجرا میں پراچہ جا معہ اسلامیہ مدرسہ میں بطور معلم ہوں دو ماہ کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے گھر آیا ہوں میری پھپھی (ع)بی بی روجہ واصل خان سکنہ دیہہ کے ساتھ شادی شدہ ہے جس کا خاوند روزگار کے سلسلے میں دوبئی میں ہے ان کا ایک بیٹا اور تین لڑکیاں ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں گزشتہ شام میرا پھپھی زاد بھائی خالد خان گھر سے کھانا کھا کر دوستوں کے پاس گیا کافی دیر واپس نہ آیا جس پر اس کی والدہ نے خالد خان کے ساتھ فون پر رابطہ کیا لیکن فون اٹینڈ نہ ہوا کافی تلاش کرتے رہے جو رات کو نہ ملا جب نماز فجر پڑھنے کے بعد فتح راحمن ،محمد شفیق اس کی تلاش کیلئے نکلے گائوں کے قریب نالے کے قریب پہنچے تو دیکھا خالد کی نعش پڑی ہوئی ہے جسکو نا معلوم ملزمان نے نا معلوم وجوہات کے بنا پر فائرنگ کر کے نا حق قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں