موٹر وے چھچھ انٹر چینج پر کار الٹ گئی، دو افراد زخمی

بدھ 24 اپریل 2019 18:52

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) موٹر وے چھچھ انٹر چینج پر کار الٹ گئی، کار تیز رفتاری میں ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ کر روڈ سے نیچے جا گری،جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے ریسکیو1122حضرو کی ایمبولینس فوری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا،زخمیوں میں 49 سالہ عادل احمد اور 21سالہ بہار الامین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں