تھانہ سٹی اٹک، فرانزک کرائم سین کی کارروائی، قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 اپریل 2019 17:57

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی اٹک اور فرانزک کرائم سین کی کامیاب کارروائی، قتل کے ملزم امانت عرف مانو کو گرفتار کرلیا اور ملزم کی نشاندہی پر باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ڈیروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک، کامرہ روڈ اسلم کالونی سے 2 لاشیں برآمد، باپ اور بیٹی کو4روزقبل 5افراد نے قتل کیاتھا،لاشیں حویلی میں زمین کے اندردفنائی گئی تھیں، مرنیوالوں کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے ہے۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق اصل قاتل ثقلین ہے جس نے اب تک 7قتل کیے ہیں، ثقلین نے تین سال قبل بھی 4خانہ بدوش لڑکیوں کو زہر دے کر قتل کیا تھا،ورثاء کے مطابق ثقلین کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک سب انسپکٹر مہر محمد سلیم اور فرانزک کرائم سین کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،جنہوں نے لاشوں کو ایدھی کی ایمبولینسز میں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک منتقل کردیاہے،پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کرد یئے ہیں،ڈی پی اواٹک سیدشہزادندیم بخاری نے واقع کے حوالے سے بتایاکہ ملزموں کوجلدگرفتارکر لیاجائیگا،پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، آخری جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے تک ہماری جد وجہد جاری رہے گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں