اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں، 05ملزمان گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 17:57

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 05ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 04پسٹل 30 بور، 01 کلاشنکوف،01ریوالور 32بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حضرو کے اے ایس آئی محمد زاہد نے ایک مشکوک شخص شبیر حسین ولد عبدالمالک ساکن سیدھن سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم پر اسلحہ ناجائز رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا،جبکہ تھانہ حضرو کے اے ایس آئی عابد محمود اور کانسٹیبل سارج خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص وحید خان ولد عبدالغفور ساکن نزد بلال مسجد عدلزئی تحصیل حضرو سے رائفل کلاشنکوف معہ متعدد روند بر آمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ حضرو کے ایس آئی محمد گلستان نے ایک مشکوک شخص عمار خان ولد افتخار خان سکنہ صوابی حال قطبہ تحصیل حضرو سے 2عدد پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی صاحب خان نے 3bفنگشن ایکٹ2016میں گرفتار ملزم فہد شہزاد ولد رفاقت قوم گجر ساکن ببرکی تحصیل حسن ابدال سے دوران انٹروگیشن بروز وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور معہ متعدد روند بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ نیو ائیرپورٹ کے اے ایس آئی عظمت عباس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر زعیم خان ولد کالا خان سکنہ راولا کوٹ دھمنی شرقی تحصیل راوالا کوٹ ضلع پونچھ معہ ایک عدد ریوالور 32بور فلائٹ نمبرPA213پر سفر کرنے والے مسافر زعیم کے بیگ سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں