حضرو، علماء کرام معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار اد اکریں،فیضان احمد فیضی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:35

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) معروف سیاسی وسماجی شخصیت فیضان احمد فیضی نے کہا ہے کہ علماء کرام معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار اد اکریں بد قسمتی سے وطن عزیز کے نوجوان مختلف سماجی برائیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں سٹہ بازی ،منشیات وغیرہ کی روک تھام کیلئے دینی طبقہ علماء کرام کا کردار بہت ضروری ہے نوجوان نسل میں علامہ اقبال کی تعلیمات کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ کرام بھی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں فیضان احمد فیضی نے کہا کہ علماء اور مدارس کے اساتذہ برائی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں