صوبائی وزیر مال پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انور کل کھلی کچہری لگائیں گے

جمعہ 26 اپریل 2019 15:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) صوبائی وزیر مال پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انور خان کل مورخہ 27 اپریل بروز ہفتہ دِن 11 بجے میونسپل کمیٹی بلدیہ ہال فتح جنگ ضلع اٹک میں کھلی کچہری لگائیں گے،جس میں عوامی مسائل سنیں جائیں گے اور موقع پر ہدایات جاری کی جائیں گی،کھلی کچہری میں ضلع بھر کے محکموں کے سر براہان بھی شر کت کریں گے، الیکٹرانک ا و رپر نٹ میڈیا کو شر کت کی بھر پور دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں