پاکستان کو ملنے والا قرضہ جاری مہنگائی کم کرنے کی بجائے مہنگائی میں اضافے کا ذریعہ بنے گا،سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

منگل 14 مئی 2019 23:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ اونٹ کے منہ میں زہر کے برابر ہے اس قرضے سے ملکی معیشت بہتر ہونے کے دعوے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں پاکستان کو ملنے والا قرضہ جاری مہنگائی کم کرنے کی بجائے مہنگائی میں اضافے کا ذریعہ بنے گا معمولی شرائط پر لیا جانے والا قرضہ مزید بحران اور عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کا ذریعہ بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ اٹک میں مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی اور تحصیل عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر شاہنواز شانی ، جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اشفاق اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر میاں راشد مشتاق بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں آنے والی کمی ملکی معیشت کو مخدوش کر رہی ہے اسٹاک ایکسچینج میں ہر روز گراوٹ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے اب سرمایہ کار ڈر گئے ہیں اسی لئے وہ پاکستان کے بجائے بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں ایسے حالات میں بھی حکومت ہوش کے ناخن نہیں لے رہی ان کا رویہ اب بھی غیر سنجیدہ ہے اقتدار سدا کسی کے پاس نہیں رہتا لیکن پاکستان کو تاقیامت قائم دائم رہنا ہے ( انشاء اللہ ) اس لئے ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو مستحکم بنانے کے لئے سوچنا ہو گا کاروباری شخصیات کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے پڑیں گے حیران کن اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ مسائل کے دلدل میں ملک کو دھکیل کر بھی حکومتی رویے میں تبدیلی نہیں آئی اب بھی وہ اپنی نااہلی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں تبدیلی سرکار اپنی کارکردگی کا جائزہ اسٹاک ایکسچینج کی گرتی صورتحال ، بجلی ، گیس پیٹرولیم مصنوعات ، ادویات سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے لگا لے جب یہ لوگ اقتدار میں آئے تھے اس سے پہلے کی اور آج کی مہنگائی کی شرح نمود کا جائزہ لے لیں تو سارے حقائق سامنے آ جائیں گے جس ملک میں مہنگائی کے ہاتھوں مجبور والدین اپنی بیٹیاں فروخت کرنے پر تل جائیں تو یہ اس وقت کی حکومت کے لئے شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہوتا ہے اس ملک میں پہلے بھی کئی حکومتیں گزریں ہیں مگر عوام ظلم ، مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر مسائل کی چکی میں اس طرح نہیں الجھی جتنی تبدیلی سرکار کی حکومت میں الجھی ہوئی ہے اقتدار ہمیشہ نہیں رہے گا عوام کو ریلیف دیں اور ملک کی بہتری کا سوچیں جس تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لئے وہ تبدیلی لا کر دکھائیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں