تحریک انصاف کی قیادت اپوزیشن کی ایک ہی افطاری سے خوفزدہ ہو چکی ہے،سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

پیر 20 مئی 2019 20:08

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما وسابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اپوزیشن کی ایک ہی افطاری سے خوفزدہ ہو چکی ہے دھاندلی سے قائم ہونیوالی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے 2018ء کے الیکشن صرف جمہوریت کی خاطر قبول کیے تھے حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے اپوزیشن سے ہاتھ ملائے اور غریب کی مشکلات کا سنجیدگی سے احسا س کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بڑی محنت سے اس ملک کی تعمیر وترقی یقینی بنائی (ن) لیگ نے ملکی مفا دکی خاظر ملکی تاریخ کے انوکھے الیکشن نتائج تسلیم کیے تیس سال سے الیکشن لڑ رہے ہیں اس طرح کی صورتحال کبھی نہیں دیکھی احتجاج کر کے اپنے ہی تعمیر کردہ منصوبے تباہ نہیں کرنا چاہتے تھے خان صاحب گردن سے سریا نکال کر ملکی معیشت کی بہتری اپوزیشن سے ہاتھ ملائیں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کی ایک ہی افطاری سے خوفزدہ ہو گئے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ابھی تو میاں نواز شریف سڑکوں پر نہیں نکلے جب وہ کارکنوں اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دینگے تو تب عمران خان کو پتہ چلے گا کہ احتجاج کس کو کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں