اٹک، صدر اہلسنت والجماعت قاری افتخاراحمدفاروقی کے چچاپٹواری عبدالجبار کے والدبزرگوار محمددین عرف جٹ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

بدھ 22 مئی 2019 23:31

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) صدر اہلسنت والجماعت ضلع اٹک قاری افتخاراحمدفاروقی کے چچاپٹواری عبدالجبار کے والدبزرگوار محمددین عرف جٹ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں مرحوم نماز جنازہ پنڈی گھیب کے گائوں ملہو والی میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب نجیب اللہ ، تحصیلدارملک نور زمان، نواب زادہ ملک سعدطارق ، سابق چیئرمین یونین کونسل کھڑپہ ملک افضل اعوان ، سابق چیئرمین ملہو والی ملک ریاض الدین اعوان ، سابق چیئرمین ملک غلام ربانی اعوان کھڑپہ ، رہنماء اہلسنت و الجماعت ضلع اٹک مولانا قاری محمد ایوب ، عابد اور مولانامفتی ناصر محمود حیدری سمیت وکلاء ، صحافیوں ، پٹواریوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی گاؤں ملہووالی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں