اٹک۔رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء رمضان المبارک میں دستیاب ہوں گی،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

جمعرات 23 مئی 2019 15:41

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن جو دت ایازنے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء رمضان المبارک میں دستیاب ہوں گی اور یہ پنجاب حکومت کا نہایت ہی احسن اقدام ہے ۔اس سلسلے میں موجودہ حکومت نے 12 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہارفتح جنگ میں رمضان بازار کے دورے کے موقع پر کیا ۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک شاہد عمران مارتھ،اے سی فتح جنگ غلام عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس سال ضلع بھر میں چھے رمضان بازار لگائے گئے ہیں ،جو عوامی ضروریات پوری کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں