اٹک۔وفاقی وزیر ملک امین اسلم کی زیر صدارت اجلاس،اعلیٰ حکام کی شرکت

جمعرات 23 مئی 2019 17:08

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جی ایم SNGPL سمیت دیگر سوئی گیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میںضلع اٹک میں جاری سوئی گیس منصوبوں کے حوالے سے سوئی گیس حکام کی جانب سے ملک امین اسلم کو بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیرملک امین اسلم نے جی ایم سوئی گیس کو ہدایت کی کہ پچھلے 2 سالوں میں جو گیس پائپ لائنیں بچھائی گئیں تھیں ان کی وجہ سے گلیوں اور راستوں کی مرمت ابھی تک باقی ہے،ملک امین اسلم نے سوئی گیس حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند کریں کہ ان گلیوں اور راستوں کی فوری مرمت یقینی بنائی جائے،اس کے علاوہ ملک امین اسلم نے تحصیل اٹک اور تحصیل حضرو کے بعض علاقوں میں کم پریشر کا سختی سے نوٹس لیا اور جی ایم کو ہدایت دی کہ ان علاقوں جن میں ہارون، باڑہ، برہ زئی، حضرو،پیرداد اور تحصیل اٹک کے گائوں جسیاںکو ہائی پریشر لائن سے ملایا جائے ،ملک امین اسلم نے جی ایم سوئی گیس کو ڈھوک سری برہ زئی، ڈھوک پرویز لکوڑی اور این اے 56 کے علاقے کوٹ سونڈکی میں فوری سروے کی ہدایت کی تا کہ ان علاقوں کو بھی سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے،اس کے علاوہ ڈھوک مغلاں میں جلد از جلد BTS لگانے کا حکم دیا تاکہ گیس سپلائی کا آغاز کیا جاسکے،وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے اٹک خورد، ملائی ٹولہ، چھپر شریف، گولڑہ، ڈھوک جوگیاں، این اے 56 کے علاقے گکھڑ، کٹھہ کالونی باہتر اور ڈھوک عمرہ میں بھی سوئی گیس حکام کو کام جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان علاقوں میں بھی سوئی گیس فراہمی کا آغاز ہو سکے،ملک امین اسلم نے رمضان المبارک کے بعد سیدن سے قطبہ اور جتیال پائپ لائن کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،اجلاس کے دوران جی ایم سوئی گیس نے ملک امین اسلم کو بتایا کہ اس وقت اٹک میں تقریباًً7000 کے قریب کنکشن لگانا باقی ہیں،جس کے لیے سوئی گیس اسلام آباد ریجن آپ کی ہدایت کی روشنی میں جولائی کے بعد پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کرینگے اور مختلف علاقوں میں اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں کیمپ لگا کر کام مکمل کریں گی اور انشاء اللہ اس حوالے سے بہت جلد آپ کو رپورٹ پیش کرینگے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں