اٹک۔مہناز بی بی عرف ببلی قتل کیس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹاسک

جمعرات 23 مئی 2019 17:06

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) مہناز بی بی عرف ببلی قتل کیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹاسک، ڈی ایس پی تحصیل حضرو سرکل غلام اصغر چانڈیو نے تفتیش شروع کر دی،ڈی ایس پی نے سرکل تھانوں کے انچارجز کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا، مہناز بی بی عرف ببلی قتل کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیاگیا، اہلیان محلہ کے بیانات قلمبند،اللہ کو حاضر ناظر جان کر تفتیش کرکے قاتل کٹہرے میں لاؤں گا، ڈی ایس پی غلام اصغر چانڈیو،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے مراڑیہ گاؤں میں دن دیہاڑے قتل ہونے والی خاتون کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا، ڈی ایس پی تحصیل حضرو سرکل غلام اصغر چانڈیو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت کی روشنی میں مہناز بی بی عرف ببلی،قتل کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرکے سرکل کے تینوں ایس ایچ اوز حاجی اعظم،صفد خان ، عاطف حسین اور بمعہ نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہاں پر رہائش پذیر اہل محلہ سے پوچھ گچھ کی اور مقدمہ مدعی مقتولہ کے خاوند محمد نوید اور ان کے دیگر اہل خانہ سے بھی بیان قلمبند کیے، اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل تحصیل حضرو غلام اصغرچانڈیو نے میڈیاسے گفتگو کے دوران بتا یا کہ حضرو سرکل میں میری تعیناتی سے چند ماہ قبل مراڑیہ کی رہائشی مہناز بی بی عرف ببلی زوجہ نوید اختر کو 11فروری2019 ء کی صبح ساڑھے 8بجے سے 10بجے کے درمیان اپنے گھر کے اندر نامعلوم افراد نے تیزدھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا تھا جس کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ،جس پرڈی پی او اٹک نے مقتولہ کے اصل قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹاسک دیا ہے، میں نے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، انشا ء اللہ جلد ہی اصل قاتلوں تک پہنچیں گے اور ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون سے بچ نہیں سکتے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر میرٹ پر مقتولہ مہناز بی بی عرف ببلی کے قتل کا سراغ لگا نے کی کوششیں کررہے ہیں اورہم بہت جلد مہناز بی بی عرف ببلی کے قاتلوں کوگرفتار کر کے قتل کے حقائق سامنے لائیں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں