اٹک، مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، منشیات اور اسلحہ معہ گولیاں برآمد

جمعرات 23 مئی 2019 22:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، منشیات اور اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال نے راضی خان ولد فریدی خان ساکن حسن ابدال سے 1500 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ نیو ائیر پورٹ غلام احمد نے وحید اختر ولد محمد اشرف سکنہ فتح جنگ سے 210 1 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ جنڈ ابرار احمد نے مخبر کی اطلاع پر دلاور خان ولد اعتبار خان سکنہ جنڈ سے 1200 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ حضرو منور خان نے زیر دفعہ 324/34 ت پ تھانہ حضرومیں ملزم محمد اسماعیل ولد محمد جمیل سکنہ حضرو سے پسٹل 30 بو ر معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد پرویز اقبال نے ایک ٹرک بیڈ فورڈ نمبر RIL-9471 راولپنڈی کی جانب سے انتہائی تیز رفتاری اور لاپروائی سے رانگ سائیڈ سے گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے آ رہا تھا کو روک کر تفتیش کرنے پر ڈرائیور کانام محمد تاج ولد شیر خان ساکن اٹک معلوم ہوا پڑتال کرنے پر اس کے لائسنس کا چالان ہوا ہے لکڑی کا لوڈ شدہ ٹرک انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لاپروائی سے چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالا جسے گرفتار کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں