اٹک، رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء رمضان المبارک میں دستیاب ہوں گی ،کمشنر راولپنڈی ڈویژن جو دت ایاز

جمعرات 23 مئی 2019 22:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن جو دت ایازنے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء رمضان المبارک میں دستیاب ہوں گی اور یہ پنجاب حکومت کا نہایت ہی احسن اقدام ہے اس سلسلہ میں موجودہ حکومت نے 12 ارب روپے مختص کیے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہارفتح جنگ میں رمضان بازار کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک شاہد عمران مارتھ،اے سی فتح جنگ غلام عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس سال ضلع بھر میں 6 رمضان بازار لگائے گئے ہیں جو عوامی ضروریات پوری کر رہے ہیں ضلع بھر میںرمضان کے مہینے میں وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلع بھر کے بڑے سٹاک ہولڈرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے ضلع بھر میں 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے اس کے علاوہ فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئیں ہیں تمام رمضان بازاروں میں گرین چینلز بھی قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں تمام رمضان بازاروں میں سستے داموں مرغی کا گوشت ،بڑا اور چھوٹا گوشت بھی فراہم کیا گیا ہے غریب خاندانوں کو مفت رمضان پیکیج بھی فراہم کیا جائے گا پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام رمضان بازاروں کی نگرانی کررہے ہیں اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کو یقینی بنائیںگے ذخیرہ اندوزی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تما م تحصیلوں میں رمضان بازاروں سے خوراک کے نمونے لے کر چیک کیا جائے گا تمام اشیاء خوردونوش کے اوزان چیک کیے جائیں گے رمضان بازاروںمیںصفائی اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام رمضان بازاروںکے اچانک دورے کررہی ہیں رمضان بازاروںکے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام رمضان بازاروں میں شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے حکومت پنجاب کی رمضان المبارک کے سلسلہ میں دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے صارفین کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں