اٹک، ناجائز اسلحہ ، منشیات ، قمار بازوں کے خلاف سخت ایکشن

جمعہ 24 مئی 2019 17:06

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ملک دشمن عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ ، منشیات ، قمار بازوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت جس پر اٹک پولیس کے مختلف تھانوں جن میں پنڈی گھیب ، حسن ابدال صدر ، تھانہ جنڈ حضرو اور تھانہ صدر میں18ملزمان جن میں منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ اور قمار بازی میں مصروف افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 14کلو چرس، چار عدد 30بور پسٹل ، دائو پر لگی ہوئی 13ہزار 5سو روپے کی نقد رقم ، چار موبائل اور چار موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے پولیس ذرائع کے مطابق منشیات اسلحہ اور قمار بازوں میں ساجد محمود ، مشتاق ، عبدالخلیل ، عبدالوحید ، صداقت ، کالا خان ، سجاد حسین ، ایوب خان ،سلیم حیدر، رفیع اللہ ، عاشق حسین ، راقب حسین (بھائی )جاوید نسیم ، وحید اختر ، محمد اسمائیل ، راضی خان, یاسر اور تاج شامل ہیں مذکورہ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی ، ناجائز اسلحہ رکھنے اور قمار بازی کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں