اٹک، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 06ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 17:46

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پراٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے 2900گرام چرس برآمد ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروئی کر کے 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد، پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کر کے متعدد پتنگ معہ -ڈوریں قبضہ میں لے لیں،تفصیلات کے مطابق تھا نہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے ایک مشکوک شخص عبدالحمید ولد محمد صادق سکنہ حسن ابدال سے 1400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ پنڈی گھیب کے ایس آئی محمد لطیف نے ایک شخص عظمت شہزاد ولد ریاض علی خان ساکن پنڈی گھیب سے 1500گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی لہراسب علی گوندل نے تفتیش مقدمہ نمبر 152 مورخہ 04-04-2019 بجرم 302 ت پ تھانہ فتح جنگ میں ملزم عبدالواحد ولد غلام ربانی ساکن ڈھوک بھگواں سے دوران انٹروگیشن ملزم کے انکشاف پر پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا،تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی کرم داد نے ایک ہائی ایس نمبری LES-6551 میں سواراشتیاق رشید ولد محمد رشیدساکن اٹک سے متعدد پتنگ معہ ڈوریں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ پنڈی گھیب کے اے ایس آئی منور خان نے ویگن نمبر یC-6079 کوبغرض پڑتال روکاتو ڈرائیور ندیم اختر ولدمنصب خان سکنہ پنڈی گھیب گاڑی کے اندر لگے CNGسلنڈر کی بابت کوئیOGRAکا فٹنس سرٹیفکیٹ/پاسنگ موقع پر پیش نہ کرسکا،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی شبیر احمد نے ایک شخص محمد فیصل ولد منور خان ساکن جنڈ سے دریافت پر معلو م ہوا کہ محمد فیصل کرایہ دار اورمکان ازان اختر ولد محمد طفیل قوم اعوان ساکن محلہ نے تھانہ میں کرایہ داری کا اندراج نہ کرایا ہے، اس طرح ہر 2 مالک مکان اختر نواز اورکرایہ دار محمد فیصل نے گورنمنٹ آف پنجاب کے بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی ہے،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں