اٹک ، خطرناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:44

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) جی ٹی روڈ مدروٹہ سٹاپ پر خطرناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے سبب بے قابو ہو کر ڈمپر رکشے پر چڑھ گیا حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور 35 سالہ حسین ولد عبدالمطلب ساکنہ صوابی اور 17 سالہ رحمہ بی بی ولد عبدالرزاق سکنہ حاجی شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 60 سالہ دلاور جان زوجہ عبدالرزاق شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی عورت کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں