اٹک، یونین کونسل حمید میں گندے پانی کا جوہڑ ہیپاٹائٹس و دیگر موذی امراض کا باعث ہے، زبیر خان

بدھ 19 جون 2019 23:41

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) تحصیل حضرو کی یونین کونسل حمیدکے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ گندے پانی کا جوہڑ ہے جو ہیپاٹائٹس کے ساتھ ساتھ متعدد متعدی امراض کا باعث بن رہا ہی․ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی کارکن زبیر خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا․اس موقع پر ان کے ہمراہ احسان خان، ملک اظہر، ، ظاہر شاہ، افضال احمد بھی موجود تھی․ انہوں نے کہا کہ گندے پانی کے انعکاس کا مسئلہ حل نہ ہونے پر عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں․ حمید گاؤں کے رہنے والوں کے مسائل کے حل کے لیے سب سے بڑی پیش رفت نکاسیء آب کا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم سے رجوع کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ان کی خصوصی کوششوں سے جلد ہی یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا، جس سے گندے پانی کے انعکاس کا مکمل انتظام کیا جائے گا، جوہڑ کو بند کر دیا جائے گا جس سے مچھر او دیگر حشرات الارض کا خاتمہ ہو گا اور ڈینگی، ملیریا اور دیگر امراض کے خاتمے میں مدد ملے گی، حمید گاؤں کے عوام نے سیاسی سماجی کارکن زبیرخان کی کاوشوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

عوام کا کہنا تھا کہ زبیر خان پہلے بھی عوامی مسائل کے سلسلے میں شاندار روایات رکھتے ہیں اور اب بھی موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں