اٹک۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں ناکام بنایا جا سکتا ہے، اسسٹنٹ کمشنر اٹک

پیر 19 اگست 2019 15:52

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں ناکام بنایا جا سکتا ہے،محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماء یکجہتی کا مظاہرہ کر کہ ملکی و مقامی پُر امن روایت کو قائم رکھ سکتے ہیں اس کیلئے محراب و ممبر سے ملکی یکجہتی کی آواز اٹھائی جائے مذہب اسلام محبت رواداری ، سلامتی ، یکجہتی ، بھائی چارے کا درس دیتا ہے موجودہ حالات میں ہمارے ہمسائے ملک بھارت کی جانب سے کسی قسم کی بد امنی پھیلانے کا خدشہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نکوکارہ نے محرم الحرام کے سلسلے میں اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ کے موقع پر موجود بانیان جلوس و مجالس اور اہلسنت مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ڈویثرنل امن کمیٹی سید خادم حسین کربلائی ، مولانا شیر زمان ، صدر انجمن حسینیہ اٹک کینٹ سید محمد عقیل نقوی ، مولانا امیر زمان ، صدر امام بارگاہ پنجتنی اٹک شہر رضا حیدر نقوی ، سیکرٹری جنرل سید اطہر زیدی ، ممبر امن کمیٹی افتخار احمد شاہ شکر درہ ، اے ایس پی صدر وقاص خان ، چیف آفیسر بلدیہ مبارک علی ، ایس ایچ او ماڈل پولیس سٹیشن اٹک حاجی گلفراز موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کی سہولیات کا خیال رکھتے ہوئے ضروری اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں