اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 05ملزمان گرفتار

پیر 19 اگست 2019 21:18

اٹک۹۱ اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 05ملزمان گرفتار․ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2,780گرام چرس برآمد،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی01رائفل 12بور ،02پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خور د کے ایس آئی محمد یونس نے ایک موٹرسائیکل سوار محمد شاہ ولدنور رحمن ساکن بڈ ھنی پشاور جس کے موٹر سائیکل کی تلاشی عمل میں لانے پر موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے خفیہ خانے فوم میں سے 1200گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی طاہر محمود خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک شخص محمدظہور ولد روشن دین سکنہ قندھاری پور تحصیل حسن ابدال سے 1580 گرام گردہ چرس بر آمد کر کے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ حضرو کے اے ایس آئی محمد اعظم نے تفتیش مقدمہ نمبر 228 مورخہ 16.08.19 جرم 377 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم محمد کمال ولد محمد انعام سے رائفل 12بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی غلام حسن نے تفتیش مقدمہ نمبر 83/19 بجرم 395/412/279/427 ت پ تھانہ صدر حسن ابدال میں ملزم بادا عرف افضل خان ولد خستہ گل سکنہ مردان سے دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشاف پر پسٹل 30 بورمعہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ نا جائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی ذوالفقار علی نے ایک شخص رئیس خان ولد عنائت خان ساکن کمڑیال سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں