اٹک۔ محرم الحرام میں بھر پور اتحاد و ایثار کا مظاہرہ کیا جائے ، صوبائی وزیر ریونیو پنجاب

منگل 20 اگست 2019 17:41

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) اتحاد ویگانگت اسلام کی بنیاد ہے اور اس کے ذریعے ہم طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ریونیو پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انور نے ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی،ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،چیف افسران اور ممبران ضلعی امن کمیٹی نے شر کت کی۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ محرم الحرام میں بھر پور اتحاد و ایثار کا مظاہرہ کر یں جس کی تعلیما ت ہمار ے رسول حضرت محمد ﷺ نے امت مسلمہ کو دیں۔یہ مقدس مہینہ ہمیں برداشت اور سبق کا صبر دیتا ہے اور ہمیں اسلام کی بقا اور سلامتی کے لیے ہر لمحے تیار رہنے کی ہدایت کر تا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اہم ماہ میں ضرورت اس ا مر کی ہے کہ تمام مکاتیب فکر کے افراد ایک جگہ اکٹھے ہوں جس کا درس ہمارے دین نے دیا ہے۔

اٹک ہمیشہ امن و آشتی کا گہووارہ رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ امن آئندہ بھی قائم رہے گا۔اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس سال محرم الحرام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔تمام جلو س اور مجالس کو بھر پور میونسپل سہولیات مہیاکی جائیں گی اور ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف افسران اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں گے۔

ڈی پی او اٹک نے اجلا س کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس اٹک کی جانب سے محرم الحرام میں تمام مذہبی سر گر میوں کو فول پر وف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔اس ضمن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے اور اس پلان کے مطابق بھر پور عمل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ضلعی اور تحصیل سطع پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں گے جہاں سے لمحہ بہ لمحہ تمام صورتحال کی سخت نگرانی کی جائے گی۔اجلا س میں ممبران ضلعی امن کمیٹی نے اپنے سفار شات اور تجاویز پیش کیں ،جن پر قانون کے مطابق عمل در آمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مسالک ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ محر م الحرام میں بھر پور تعاون کا مظاہرہ کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں