اٹک، محلہ شاہ آباد سے لاپتہ بچہ تھانہ سٹی پولیس نے برآمد کرلیا

منگل 20 اگست 2019 19:14

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) چند دن قبل محلہ شاہ آباد سے لاپتہ بچہ تھانہ سٹی پولیس کی کاوشوں سے مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں نو سالہ بچہ لطف الرحمٰن جو کہ محلہ شاہ فیصل آباد اٹک شہر کا رہائشی ہے مورخہ 17اگست2019 کو لاپتہ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حاجی گل فراز خان اور انکی ٹیم کی شب و روز کی انتھک محنت سے واپس مل گیا ہے اور بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر بچے کے والدین نے بچے کی بخیریت واپسی پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے فیس بک پیج کے فالورز کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کی مدد سے بچہ کی گمشدگی کا پیغام عام کرنے اور بچہ ریکور کرنے میں اٹک پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی۔یاد رہے کہ بچے کی گمشدگی تھانہ سٹی پولیس کے لیے خصوصی چیلنج تھا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں